Hamari Aawaz

مدحتِ شیر خدا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ

سیرت و شخصیات ← اہل بیت
📅 26-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

علم والوں کی روشنی ہیں علیعشق والوں کی بندگی ہیں علی

اُن کی الفت ، نبی کی الفت ہےنبضِ ایماں کی زندگی ہیں علی

آرہی ہے صداے "مَنْ کُنتُ"سَر بَسَر جلوۂ نبی ہیں علی

دیکھو نظّارۂ شبِ ہجرتعکسِ کردار احمدی ہیں علی

نقشِ "تطہیر" فردِ "فی القربیٰ"گوہرِ بحرِ ہاشمی ہیں علی

قبلۂ کاروانِ اہلِ حقکعبۂ جانِ ہر ولی ہیں علی

اُن کا نام آیا ، بڑھ گئ طاقتہر مسلمان کی خودی ہیں علی

ناز جن پر کرے شجاعت بھیایسے جانباز اور جری ہیں علی

"إنَّما" اور "وَلِیُّکُم" دیکھوہیں مددگار اور سخی ہیں علی

حُسنِ اسلام اُن سے نکھرا ہےروے ملت کی دلکشی ہیں علی

شمس جن کے لیے ہوا واپسآفتابِ شَرَف وہی ہیں علی

جیسے موسیٰ کے واسطے ہارونیوں وزیرِ محمدی ہیں علی

ملک روحانیت کے شاہِ عظیمظِلّ دستِ پیمبری ہیں علی

اُن کا مکتب بنی ، نگاہِ رسولیعنی پروردۂ نبی ہیں علی

شانِ اصحاب ، والدِ حسنینراحتِ قلبِ فاطمی ہیں علی

حُبّ قلبِ عمر ، رفیقِ عتیقرازدار دلِ غنی ہیں علی

شیر اسلام ، فاتحِ خیبرآبروے بہادری ہیں علی

میرِ میخانۂ علوم و فنونجانِ بزم سخنوری ہیں علی

پاؤں کی دھول، مہر و ماہ و نجومایسے انوار کے دھنی ہیں علی

اُن سا آیا ہے اور نہ آئے گاپہلے ہیں اور آخری ہیں علی

گلشنِ دینِ مصطفیٰ کی بہارباغِ عرفاں کی تازگی ہیں علی

شمس جا ! پھر تجھے پلٹنا ہےطاعتِ عشق میں ابھی ہیں علی

آ کے جانا نہ ان کی عصر تلکسُن اے مَہرِ فلک ، علی ہیں علی

اِس لیے علم کے وہ باب ہوئےذاتِ سَروَر کی آگہی ہیں علی

اِس جہاں میں وہ مومنوں کے وکیلحشر میں بھی سفارشی ہیں علی

کوئ دل سے اُنھیں پکارے تورہنمائ پہ آج بھی ہیں علی

اے فریدی وہ فخر اُمَّت ہیںقلبِ اسلام کی خوشی ہیں علی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19532 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مشکل کو حل کرو مِرے مشکل کشا علی

منقبتِ پاک در شانِ مولی علی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم

حضرت علی کا عشق رسول

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز