Hamari Aawaz

خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں عرس خواجہ غریب نواز

متفرقات
📅 20-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>سدھارتھ نگر/ ادارہ وخانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری رحمہ اللہ کی عرس مبارک کی مناسبت سے نعت ومنقبت اور تقریر کی ایک بابرکت مجلس منعقد کی گئی جس کی سرپرستی سجادہ نشین حضرت علامہ غلام عبدالقادر علوی صاحب قبلہ نے فرمائی جبکہ صدارت کے فرائض نائب سجادہ نشین اور دارالعلوم فیض الرسول کے جنرل سیکریٹری حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری نے انجام دیدارالعلوم فیض الرسول کے صدرالمدرسین حضرت علامہ علی حسن علوی ازھری سمیت دارالعلوم کے اساتذہ حضرت علامہ محمد اسماعیل علوی ہاشمی حضرت علامہ مفتی محمد رابع نورانی بدری حضرت علامہ اختر رضا ازھری حافظ وقاری حضرت علامہ زاھد علی یارعلوی وغیرہم شریک جشن رہے مجلس کی ابتدا حافظ وقاری محمد سہیل صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوئیجنرل سکریٹری علامہ محمد آصف علوی ازھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی ذات مرجع خلائق ہے صدیوں پہلے اس دنیا سے رحلت فرماجانے کے باوجود آپ کی شہرت و مقبولیت کا آفتاب نصف النہار پر چمک ودمک رہا ہے آپ کی عظمت کی چوکھٹ پر متعدد سلاطین جہاں نے جبیں سائی کی ہےسجادہ نشین حضرت علامہ غلام عبدالقادر علوی صاحب قبلہ نے کلیدی خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ عرس خواجہ غریب نواز کی مناسبت ذکر و خطابت کی محفل منعقد کرنا خانقاہ فیض الرسول کی قدیم روایت رہی ہے اور ہم برسوں سے اس پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہیں اور ہم اس محفل کے توسط سے اسلامی تاریخ کے اس عظیم داعی کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے دست مبارک پر ہزارہا کی تعداد میں لوگ حلقہ بگوش اسلام ہوئےیہ بابرکت مجلس صبح ۱۰ بجے سے شروع ہو کر قبیل اذان جمعہ سجادہ نشین صاحب قبلہ کی دعاؤں پر اختتام پذیر ہوئی</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19551 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز