Hamari Aawaz

دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں عرس خواجہ غریب نواز کی رعنائیاں

متفرقات
📅 19-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>سدھارتھ نگر: 19فروری، ہماری آواز (نامہ نگار)پوری دنیا میں آج خواجہ خواجگاں راجۂ ہندوستان خواجہ غریب نواز الشاہ معین الدین حسن سنجری چشتی اجمیری علیہ الرحمۃ والرضوان کے عرس سراپا قدس کی دھوم مچی ہوئی، ہر جگہ آج خواجہ کے نام کی محفلیں سجائی اور رچائی جارہی ہیں، اور سب فیضان چشت سے مالا مال ہو رہے ہیں، اس موقع پر مرکزی درس گاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر میں صبح سے ہی عرس کی رونقیں دکھائی دیں؛ صبح دارالعلوم کے طلبا نے قرآن خوانی کی اور 9 سے 10 بجے کے درمیان دارالعلوم کے صحن میں محفل پاک کا انعقاد کیا گیا، جس میں دارالعلوم کے طلبا استاذہ اور قرب و جوار کے باشعور مسلمانوں نے شرکت کی سعادتیں حاصل کی۔ ایسے موقع پر خطاب فرماتے ہوئے مشہور زمانہ خطیب اور دارالعلوم کے پرنسپل حضرت علامہ صاحب علی چترویدی نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز سے بڑا داعی اسلام بھارت میں نہیں آیا، جن کے مقدس ہاتھوں پر 90 لاکھ سے زائد افراد کلمہ طیبہ پڑھ کر حلقہ بہ گوش اسلام ہوئے، ان کی مقدس زندگی آج ہم داعیان حق کے لیے مشعل راہ ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19341 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز