Hamari Aawaz

زائرین پر ظلم نا قابل برداشت، پولیس اپنے ظلم سے فوراً باز آئے: مفتی عامر عارفین رضوی

درگاہ اعلیٰ حضرت کے ذمہ داران کے حکم کی تحریک فروغ اسلام منتظر

متفرقات
📅 06-10-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>عرس رضوی کے موقع پر جگہ جگہ بیری کیڈنگ کر زائرین کو عرس میں جانے سے روکنا پولیس کا یہ قدم واضح کرتا ہے کہ پولیس خود ہی فساد کرانا چاہتی تھی، جو بھی ماحول خراب ہوا وہ پولیس کی ناکامی کی وجہ سے ہوا، لہذا فوری طور پر پولیس تحریک فروغ اسلام بریلی کے نائب صدر مولانا دانش رضا ازہری کو رہا کرے اور جن لوگوں پر مقدمات درج کیۓ ہیں وہ سب واپس لیئے جائیں۔ یہ باتیں آج جاری ایک بیان میں تحریک فروغ اسلام کے قومی جنرل سیکریٹری مفتی عامر عارفین رضوی نے کہیں ، انہوں نے کہا کہ درگاہ اعلیٰ حضرت کے سرپرست حضرت مولانا سبحان رضا خان سبحانی میاں صاحب، جماعت رضائے مصطفے کے قومی نائب صدر جناب سلمان حسن صاحب ، صاحب سجادہ حضرت مولانا احسن رضا خان صاحب و رضا ایکشن کمیٹی کے صدر مولانا عدنان رضا قادری صاحب اس معاملے کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں اس لئے ہمیں امید ہے کہ جلد مقدمات واپس لۓ جائیں گے، اگر ایسا نہ ہوا تو درگاہ کے ذمہ داران کے حکم پر تحریک فروغ اسلام اگلا لائحہ عمل طے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بانئ تحریک فروغ اسلام حضرت قمر غنی عثمانی قادری چشتی صاحب مسلسل حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جیسے ہی درگاہ اعلیٰ حضرت سے کوئی اعلان ہوتا ہے ملک بھر میں تحریک کے اراکین عمل شروع کر دیں گے۔ ان شاءاللہ</p>
<p>شعبہ نشرواشاعتتحریک فروغ اسلام، الہند9473962637</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18651 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز