Hamari Aawaz

ترنگے کی بےحرمتی ملک کے لیے افسوسناک: مودی

متفرقات
📅 01-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز/نئی دہلی، 31 جنوری (پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ 26 جنوری کو لال قلعہ پر ترنگے کی بے حرمتی سے پورے ملک کو کافی دکھ ہوا لیکن ہمیں آنے والے وقت کو نئی امید اور نئے طریقے سے ابھرنا ہے مسٹر مودی نے اکاش وانی پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے دوسرے ایڈیشن کی 20 ویں قسط میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2021 میں کئی نئی شروعات ہوئی لیکن دلی میں 26 جنوری کو ترنگے کی بے حرمتی دیکھ کر ملک بہت دکھی بھی ہوا۔انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں آنے والے وقت کو نئی امید اور نئے طریقے سے ابرنا ہے۔ ہم نے گزشتہ سال غیر معمولی صبر اور ہمت کا ثبوت دیا۔ اس سال بھی ہمیں سخت محنت کرکے اپنے عزم کو ثابت کرنا ہے۔ اپنے ملک کو اور تیز رفتاری سے آگے لے جانا ہ‘‘۔وزیراعظم نے کہا کہ اس ماہ کرکٹ پچ سے بھی بہت اچھی خبر ملی۔ ہماری کرکٹ ٹیم نے شروعاتی پریشانیوں کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا میں سیریز جیتی۔ ہمارے کھلاڑیوں کی سخت محنت اور باہمی تعاون باعث تحریک ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18670 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز