Hamari Aawaz

ہنگامی دفعات کے مطابق سندھو، غازی آباد اور ٹکری بارڈر پر انٹرنیٹ خدمات دو دن کے لیے پھر ہوئیں بند

متفرقات
📅 30-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز/نئی دہلی، 30جنوری (پریس ریلیز) کسانوں کے دھرنے کے مقامات پر پھر سے جمع ہونے کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے آج ایک بار پھر ہنگامی دفعات کا استعمال کرتے ہوے دارالحکومت کی سرحدوں سے متصل سندھو بارڈر، غازی پور اور ٹکری بارڈر علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر دو دن کے لئے بند کردی ہیں۔</p>
<p>وزارت نے ان تینوں مقامات پر کسانوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کے بعد انڈین ٹیلی گراف ایکٹ 1885کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سنیچر کی صبح گیارہ بجے سے 31جنوری صبح گیارہ بجے تک انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔</p>
<p>حکومت نے ا س سے پہلے گزشتہ26جنوری کو بھی ان علاقوں اور ان سے متصل قومی دارالحکومت کے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر بند کردی تھیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 18688 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 135 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 101 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 95 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 79 ویوز