Hamari Aawaz

مدرسہ اہل سنت معین الاسلام چھتونہ میں تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا عرس رضوی

متفرقات
📅 04-10-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ضلع کے اکثر و بیشتر مدارس میں اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ الرضوان کا عرس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیااس موقع پر جگہ جگہ قرآن خوانی کے بعد ایصال ثواب کی محافل منعقد کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیامدرسہ اہلسنت معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مدرسہ گراؤنڈ میں واقع حضرت صوفی نظام الدین جامع مسجد میں عرس رضا کا اہتمام ادارہ کے صدر المدرسین مولانا غیاث الدین خان نظامی کی صدارت میں ہوااس موقع پر آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اترپردیش کے ضلع صدر مولانا غیاث الدین خان نظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلٰی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان سچے عاشق رسول ہونے کے ساتھ ساتھ علم و عمل کے نیر تاباں تھے آپ نے امت مسلمہ کے سینوں میں عشق رسول کی شمع روشن کرکے ان کے ایمان و عقیدے کی حفاظت کی ہے لوگوں کو عشق رسول کا درس دیا ہے اعلٰی حضرت فاضل بریلوی نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ دین متین کی خدمت کے لئے وقف کر دیا تھامولانا عبد الرحمن مصباحی نے کہا کہ اعلٰی حضرت فاضل بریلوی بیک وقت محدث،مفکر،فقیہ، ہونے کے ساتھ ساتھ سائنس، ریاضی ، جغرافیہ، علم ہئیت،علم نجوم ،سمیت 55 سے زائد علوم میں مہارت تامہ رکھتے تھےاس کےعلاوہ مولانا مہدی حسن مصباحی مولانا فخر عالم مصباحی، مولانا شاہد رضا مصباحی نے اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے حیات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی عقیدتوں کا خراج پیش کیاآخر میں صدر محفل حضرت مولانا غیاث الدین خان نظامی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا</p>
<p>رپورٹ۔۔ محمد رمضان امجدی</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20220 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز